Khabardar E-News

میئر کراچی کا لیاقت قائم خانی کی گرفتاری پر ردعمل

162

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے مشیر لیاقت قائم خانی کی گرفتاری اور ان کے گھر سے برآمد ہونے والے خزانے پر ردعمل دے دیا۔

وسیم اختر نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا گھیرا کس کے گرد تنگ ہورہا ہے، میں یہاں موجود ہوں، نیب والے تحقیقات کر رہے ہیں، جو دستاویز مانگ رہے ہیں، ہم انہیں دے رہے ہیں، نیب کی تحقیقات کے معاملے پر اس وقت بات نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی افسر کو تمغہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی سفارش پر ہی ملتا ہے، دیکھنا ہوگا کہ لیاقت قائم خانی کو تمغے کی سفارش کس نے کی؟

وسیم اختر نے کہا کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے ملاقات میں کراچی کے مسائل پر بات کی جبکہ وزیر بلدیات ناصر شاہ کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments are closed.