Khabardar E-News

پشین ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول غرشینان سے درسی کتب کی چوری

165

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشین ( خبردار نیوز ) پشین کے گرلز مڈل سکول میں چوری کی واردات اور نامعلوم چور درسی کتب سمیت

دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشین زمان ترین کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ گرلز مڈل

سکول غرشینان سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے

ڈی آئی او نےبتایا کہ چوری شدہ سامان میں مکمل کلسٹر ، سپورٹس سامان شامل ہیں بقول انکے چوروں نے

الماری سے تدریسی کتب بھی لے گئے ہیں ،

انہوں نے کہا ہے کہ چوروں نے اساتذہ کی حاضری رجسٹر میں نازیبا الفاظات اور گالیاں بھی تحریر کی ہیں

واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم کے آفیسران نے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

اور نہ ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے

Comments are closed.