کوئٹہ : چیف آف سروان نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں وڈھ جانے والے مصالحتی جرگہ کا فریقین سے مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا
دونوں فریقین میری اپیل پر فائر بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔
یہ بات نواب اسلم رئیسانی نے کہی اور کہا کہ دنوں فریقین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کل مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوگا۔نواب
انہوں نے کہا کہ۔ فی الحال وڈھ سے واپس خصدار جارہا ہوں کل واپس وڈھ آئیں گے کیونکہ فریقین کو سیز فائر پر آمادہ کرلیا ہے ۔
قبائلی جرگہ میں نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت جھالاوان اور سروان کے معتبرین بھی شامل ہیں ۔
نواب اسلم رئیسانی کے مطابق فائر بندی کے لئے چار سے پانچ قبائلی زعماء پر مشتمل مبصرین وڈھ میں تعینات کئے ہیں۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فوٹو سیشن کے لئے نہیں بلکہ خون خرابے کو روکنے کے لئے وڈھ آئے ہیں ۔
بقول انکے وڈھ میں قبائلی تصادم میں نقصان کو اپنا نقصان سمجھتا ہوں۔
اور کوشیش ہے کہ افہام تفہیم سے قبائلی تنازعہ کو حل کریں ۔
Next Post
Comments are closed.