کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے گذشتہ روز اغواء ہونے والے دس مغویوں کی تاحال
بازیابی ممکن نہیں ہوسکی ۔ تاہم مغویوں کی بازیابی کے لئے کوشیش جاری ہیں ۔
کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ افراد ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر میں
دو روز قبل پکنک کے لیے گئے تھے ۔جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز انہیں اغوا کرلیا تھا ،
ذرائع کے مطابق مسلح افراد مغویوں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے،ان مغویوں میں
محکمہ کسٹم کا ایک اہلکار بھی شامل ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ اغواء کار ایک پک اپ گاڑی کو کچھ فاصلے پر چھوڑ کر مارگٹ کی پہاڑوں کی جانب چلے
گئے ہیں ۔ جس کے بعد کمشنر سبی ڈویژن کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کے لئے
کوششوں کا آغاز کردیا ہے
لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ عید کے تیسرے روز ضلع ہرنائی کے علاقے شعبان میں اس وقت پیش آیاجب لوگوں کی ایک بڑی تعد اد پیکنک مناے کوئٹہ کے شمال میں واقع شعبان گئے ہوے تھے
کہ نامعلوم مسلح افراد نے آکر انہیں یرغمال بنانے کے بعد انکے شناختی کارڈز چیکے کیے
جس کے بنیاد پر حکام کے مطابق 10 افراد کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے
Comments are closed.