کوئٹہ ( خبردار نیوز ) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرغستان میں پھنسے طالب علموں کی
ہنگامی واپسی کے احکامات جاری کر دیئے،
کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طالب علموں کو نکالنے کے
لئے حکومت بلوچستان نے وزرات دفاع سے ہنگامی بنیادوں پر ہوائی جہاز طلب کرلیا
یہ فیصلہ تجارتی ائیر لائنز میں فوری نشستوں کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا، جبکہ ہوائی اخراجات صوبائی
حکومت برداشت کرے گی،
اعلامیہ کے مطابق طالب علموں کی جلد بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے،
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرغستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی
حکومت کررہی ہے،اور ابتک 95 طالب علموں کے مصدقہ اعداد و شمار موصول ہوئے ہیں ،
Comments are closed.