کوئٹہ (خبردار نیوز ) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق بلدیاتی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات،
23 مئی کو پبلک نوٹس جاری کر دیا جائے گا،
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق
بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) میں ڈسٹرکٹ کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان،
اقلیت) پر انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق 23 مئی کو پبلک نوٹس جاری کر
دیا جائے گا۔ 24 سے27 تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے
جائیں گے اور 29 کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔
جبکہ30 مئی سے یکم جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے
گی۔
اس 2 سے 5 جولائی تک تین دن ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 6
تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ٹریبونل فیصلے کریں گے
اس طرح 7 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی جائے گی۔ اور 8 تک امیدوار اپنے
کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے
جبکہ 9 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو نشانات
کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق 22 جولائی کو پولنگ ہوگی۔
Comments are closed.