پسرور ( خبردار ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں رینجرز پولیس افواج
پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں
یہ بات وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پسرور آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی
ہے
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا غرور ہیں اس ملک کی خاطر ہماری جان مال سب قربان ہے
وفاقی وزیر نے 9 مئی کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوکہا کہ /پی ٹی آئی اور اسکے رہنما
ادارے کو ٹارگٹ کر رہے بالخصوص عمران خان دوسرے ممالک کو بھی شامل کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی افواج سے محبت کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے باقاعدہ
منصوبے کے تحت ایک تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی
بقول وفاقی وزیر کے کہ بہادر افواج 2 دہائیوں سے وطن عزیز کے دفاع میں پر سر پیکار ہیں برف پوش
پہاڑوں،سیاچن گلیشئیر سے لیکر فاٹا،افغانستان کی سرحدوں تک حفاظت کر رہے ہیں
ایک سوال کے جواب میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز پولیس افواج پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف
قربانیاں ہیں
اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع جب چونڈہ پہنچے تو وہ آمد کے فورا بعد یادگار شہداء تشریف لائے
اس موقع پر لیگی کارکنان سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شہداء کی قبروں پر
حاضری فاتحہ خوانی پھولوں کی چادریں چڑھائی
Comments are closed.