Khabardar E-News

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ،بلوچستان میں 65 فیصد کرپشن ہے، سراج الحق

120

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( عمت سمالانی ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار

کرتے ہوے کہا ہے کہ کومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں تو بلوچستان پر قومی

مشاورت کی جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ہے اس موقع پر

جماعت اسلامی کے صوبائی قائدین بھی موجود تھے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہر دور میں یہاں صرف اعلانات ہوتے ہیں لیکن کسی نے بھی

بلوچستان پر توجہ نہیں دی ہے سب شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کرکے واقعات ہونے کا انتظار کرتے رہتے

ہیں

کیونکہ پہلے پانی کا مسلہ تھا آج جینا ہی مشکل ہوگیا ہے،

امیر جماعت اسلامی کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ بلوچستان میں 65 فیصد کرپشن ہے

اسکی ایک بڑی وجہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا فقدان ہے

انہوں نے ژوب خودکش حملے کے بارے میں کہا کہ خودکش حملے میں کون ملوث ہے بطور شہری جاننا چاہتا

ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ ژوب خود کش دھماکے کی تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے

لائے جائیں،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مجھے کہا گیا بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں مگر جو حکومت کو تحفظ نہیں

دے سکتی وہ ایوانوں کو چھوڑ دیں

ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئینی، معاشی اور سیاسی بحران ہے اور

حکومت اور اپوزیشن میں تصادم سے ملک تباہ ہوگا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی

کیونکہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے طرز حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے

تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کی جنگ سے ملک کو مزید نقصان ہورہاہےتاہم مذاکرات سے سیاسی حل نکالا

جائے تاکہ بحران کا خاتمہ ہو

انہوں نے مذید کہا کہ مسائل کا حل پی ڈی ایم کے پاس نہیں بلکہ اس کا واحد حل عوام کو اختیاردینے میں ہے

سراج الحق کے مطابق اتفاق رائے کے ساتھ الیکشن کی ایک تاریخ کا اعلان کیا جائےاور بجٹ کے بعد اگست

کے مہینے میں شفاف الیکشن کا انعقاد کروایا جائے تاکہ عوام نئی قیادت کا انتخاب کرسکے

Comments are closed.