Khabardar E-News

این ایل سی پورٹ کوئٹہ پردرآمدات کے لئے ٹی پی ماڈیول کا افتتاح

6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمدصادق نے این ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ میں درآمدی

اشیاءکی ترسیل کے لئے ٹی پی ماڈیول کا افتتاح کیا۔

این ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا

جس میں چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمدصادق نے این ایل سی ڈرائی پورٹ کوئٹہ میں درآمدی اشیاءکی

ترسیل کے لئے ٹی پی ماڈیول کا افتتاح کیا۔

تقریب میں بلوچستان کے سرکردہ تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں علاوہ تاجر برادری کی کثیر

تعدادسمیت کسٹمز حکام جن میں ایڈیشنل کلیکٹر خیال محمد، ایڈیشنل کلیکٹرآفتاب اللہ شاہ، اسسٹنٹ کلیکٹر عثمان

عزیز، اسسٹنٹ کلیکٹراقصیٰ عباسی، سپرینٹنڈت طارق سلطان، پبلک ریلیشنز آفیسرپاکستان کسٹمزڈاکٹرعطابڑیچ،

کسٹم ہاوس آفیسر احد درانی سمیت انسپکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فوجان کا کہنا تھا کہ آج دنیا بڑی تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔

طریقہ کارتبدیل ہورہے ہیں۔ اسی طرح درآمدات اور برآمدات کے طور طریقے بھی جدت اختیار کررہے ہیں۔

شروع شروع میں ہمیں اس نئے نظام کا زیادہ علم نہیں تھا۔

اس نئے نظام سے عدم آگہی کی بناپرتاجر حضرات کھل کر اس نظام کو اپنا نے سے خوف کھا رہے تھے۔

مگر جب کسٹمز حکام نے نئے نظام کو متعارف کرانے کے مراحل سے آگہی دی تو تاجر برادری نے بخوشی

قبول کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی پی ماڈیول سے تاجر برادری کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور

صوبے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔

تقریب کے آخر میں چیف کلیکٹر کسٹمز محمدصادق نے خطاب کرتے ہوئے تفتان سے ٹی پی ماڈیول کو فعال

کرنے کے مراحل اور اس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں اپنے کام اور نظام کار میں جدید طریقوں کو اپنا نا ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف

ریونیو کے احکامات کے مطابق اس نظام کو اپنا یا گیا ہے۔

شروع میں چونکہ اس نظام کو اپنا نے میں کچھ مشکلات تھیں اس لئے شاید ہمارے تاجر برادری اسے اپنانے

میں ہچکچا رہے تھے۔

مگر تاجر برادری کے تعاون سے اور کسٹمز افسران کی محنت سے بالآخر یہ مرحلہ بھی بخیر و خوبی طے

ہوا

اور آج ہم ایک نیا نظام یا طریقہ کار اپنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جس کے لئے م

Comments are closed.