Khabardar E-News

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزگی رات 12 بجے تک جمع ہونگے

22

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) الیکشن کمشنر بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کاوقت شام 5 سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کردی ہے

کوئٹہ میں جمعر ات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ک امیدواروں کی سہولت کے لیے بلوچستان

بلدیاتی انتخابات 2022/کاغزات نامزدگی ٹائم میں اضافہ کردیاگیا

جس کے باع اب امیدوار اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس کاغزات نامزدگی رات 12 بجے تک جمع کر

سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق 22 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

23 سے 25 اپریل تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے۔

29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی۔

9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزگی 12 بجے تک جمع ہونگے

10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔

اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

اس سے قبل صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بلوچستان ضلع موسی خیل

کے یو سی نمبر 4،9،15، اور 16، ضلع مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے یو سی نمبر 12،13 اور 14، ضلع

جعفر اباد کے یو سی نمبر 26، ضلع دکی کے یو سی نمبر 6 اور 7 اور ضلع ژوب کے میونسیپل کمیٹی ژوب

میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

اس طرح ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ میں پہلے ہی بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جاچکے ہیں

واضع رہے کہ بلوچستان میں 2018 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوے جس کے باعث

شہروں اور قصبوں میں ترقیاتی کام سخت متاثرہوے

جس پراعلی عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوے صوبے کے تمام اضلاع میں مذید بغیر کسی تاخیر کے انتخابات

کرانے کی ہدایت کی تھی

جس کے لیے بلوچستان حکومت نے صوبائی الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر تمام انتظامات مکمل کرنے کا

دعوی کیا ہے

Comments are closed.