Khabardar E-News

امن و ترقی کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں -جنرل سرفراز

6

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(آن لائن)کورکمانڈر کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے خاران میں گرینڈ جرگہ میں شرکت

کی ان کے ہمراہ آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان ساوتھ میجر جنرل کمال انور بھی تھے

جبکہ گرینڈ جرگہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور ممبرز پارلیمان، قبائلی عمائدین و سیاسی

اکابرین، خاران اور واشک کی انتظامیہ کے آفیسران، مذہبی و اقلیتی رہنماں کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین و

حضرات نے کثیر تعداد میں شریک تھے

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے

پائیدار امن و استحکام لازم ہے۔ بلوچستان کا امن اس کی ترقی کے دشمنوں کو کھٹکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور بھلائی کو جان سے عزیز

رکھتے ہیں۔

رخشاں ڈویژن کے محب وطن عوام کا قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون اور اعتماد

قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ریاست مکمل طور پر

سنجیدہ ہے۔

امن و ترقی کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں -جنرل سرفراز

ایسے میں عوام کا ساتھ علاقے میں خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

کور کمانڈر نے کہا کہ پرامن اور خوشحال بلوچستان کے لیے تمام ادارے، حکومت اور عوام اکٹھے ہیں

اور امن دشمنوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

ایک لاحاصِل تخریبی مہم میں صوبے کے کچھ نوجوانوں کو جھونکنے والے نامراد رہیں گے۔

کور کمانڈر نے کہا کہ کہ مقامی اکابرین اور عوام کا احساس ذمہ داری اور تعاون باڈر مینجمنٹ کے نظام میں

مزید سہولیات کا ذریعہ بنے گا۔ کور کمانڈر نے علاقے کے عوام کا پاک افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں

کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جنرل سرفراز نے علاقے کی خواتین کے عزم و ہمت اور تعلیم و ترقی کے ساتھ لگا کو مثالی اور حوصلہ افزا

قرار دیا۔

کور کمانڈر نے علاقے کی ہندو اور عیسائی برادری کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر جرگہ کے شرکا نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی مخلصانہ کاوشوں اور بارڈر

سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اور دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انھوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کیا

اور امید ظاہر کی کہ اس سے مختلف مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Comments are closed.