Khabardar E-News

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیرس: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں جون تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جو 16 فروری سے 21 فروری تک جاری رہے، پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔ مذاکرات ختم ہونے پر ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی، اور ایف اے ٹی ایف کے اضافی 9 سفارشات پر عملدرآمد کیا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا اور پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کو جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا اور جون میں ایف اے ٹی ایف پاکستان کی طرف سے سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لےگی۔

Comments are closed.