Khabardar E-News

وزیراعظم کی خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری

112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کی جائے۔ خالد جاوید خان اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔

اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگایا کہ انہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے اور انہیں مشورے دیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ وہ بینچ سے متعلق اپنے بیان پر یا تو ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔

Comments are closed.