Khabardar E-News

ریکوڈک قدرتی وسائل بلوچستان کے لوگوں کی میراث ہیں، جام کمال

85

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 ریکوڈک  : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ریکوڈک کے مائننگ ایریا کا دورہ کیا، وہ ریکوڈک کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں، صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، سیکریٹری معدنیات ظفر بخاری، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات، سیکریٹری کھیل، سیکریٹری صنعت بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، ریکوڈک پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل مائنز، ان کی ٹیم اور علاقے کے عمائدین نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مائننگ ایریا کا جائزہ لیا جہاں انہیں سیکریٹری معدنیات نے بریفنگ دی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے مائننگ ایریا کی ترقی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ معدنیات کے حکام کو ہدایت کی کہ ریکوڈک کی ترقی کے قابل عمل، صوبے اور مقامی لوگوں کے مفاد کے حامل منصوبوں کی تجاویز فوری طور پر پیش کی جائیں، مقامی عمائدین سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ضلع چاغی اور ریکوڈک کی پسماندگی سے بخوبی آگاہ ہیں، ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ اور قدرتی وسائل بلوچستان کے لوگوں کی میراث ہیں، انہوں نے کہا کہ چاغی کا شمار ان خطوں میں ہوتا ہے جو انتہائی قیمتی معدنیات سے مالامال ہیں اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث چاغی سینٹرل ایشیاء ایران اور یورپ کو ملانے کا گیٹ وے ہے، جہاں پاکستان اور ایران کے درمیان ریل نیٹ ورک بھی موجود ہے، معتبرین سے بلوچی زبان میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ ریکوڈک اور ضلع چاغی کے تمام بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کے قدرتی وسائل کو بلوچستان کے عوام اور مقامی آبادی کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

Comments are closed.