Khabardar E-News

امریکہ طالبان کے درمیان امن معاہد ے پر جلد دستخط ہو گے ‘ پاکستان

91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، معاہدہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام دیکھنے کا خواہاںہے، توقع ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران کشمیر کا مسئلہ بھارتی قیادت سے اٹھائیں گے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ جلد طے پا جائیگا اور اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھا جائیگا۔ ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں انٹر افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ افغانستان میں امن و استحکام دیکھنے کا متمنی ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کئی بار کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ،ہم توقع کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ بھارتی قیادت کے سامنے اٹھائیں گے۔ ترجمان نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے امریکی سیکرٹری خارجہ کو تحریر کردہ خط کا خیر مقدم کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں عوام کی مشکلات و مصائب کی طرف توجہ دلائی گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی آزادی کی فراہمی، ڈریکونین قوانین کے خاتمے اور اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق تنازعہ کے منصفانہ حل کے مطالبات کئے جاتے ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلی سطح پر یہ دورے عالمی برادری کا عالمی امن و استحکام میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر اعتماد کا اظہار ہے۔چین میںکرونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ میں ہمارے مشن کے دو افسران پر مشتمل ٹاسک فورس کو چینی شہر ووہان میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانی طلبائ�  کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس نے پہلے ہی ووہان میں سات جامعات کے دورے کئے ہیں اور ان طلبائ�  سے فردا فردا اور ان جامعات کی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا کہ صرف پاکستانی تارکین وطن کو ہی نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت ہر سال ماہ رمضان سے قبل تمام غیر قانونی تارکین وطن اور ورکرزکیخلاف آپریشن کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے اس مہم کے دوران دیگر ملکوں کے شہری بھی گرفتار کئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جدہ میں ہمارا قونصلیٹ اس سلسلے میں سعودی حکام کیساتھ مستقل رابطے میں ہے اور پاکستانی برادری کے مفادت کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

Comments are closed.