Khabardar E-News

تحریک انصاف کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریگی،پرویز خٹک

136

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 وفاقی وزیر دفاع اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مسلم لیگ ن،پی پی پی ضرور اپنا جلسے جلوسوں کا  شوق آئین کے دائرے میں رہ کر پورا کریں مولانا فضل الرحمان سمیت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ملک کو اس وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اپوزیشن کو موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کے لیے سوچناچاہیے کسی کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کی سازشوں کا حصہ نہیں بناناچاہیے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں تحریک انصاف کی حکومت اپنی ائینی مدت پوری کریگی وقت کا تقاضاہے کے پاکستان کو قرضو ں سے نجات دلا کر معیشت کی بحالی کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیا جائے وہ اے ایس سی کالونی فیز ٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرر ہے تھے اس موقع پر قومی اسمبلی میں ? قائمہ کمیٹی براے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک،ایم پی اے میاں جمشیدالدین کاکاخیل،ملک ابرار خان،جمعہ سید خان،ملک امان اللہ خان،رائید خان اور محمد عارف نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جمعہ سید نے اے ایس سی کالونی فیز ٹو کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی سروس کور کے ساتھ مشترکہ کاوشوں کی بدولت اے ایس سی ہاؤسنگ سوسائٹی کو عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے پاک فوج کی نگرانی میں نوشہرہ کے عوام کو جدید ہاؤسنگ سوسائٹی مہیا کررہے ہے جس میں بجلی اور سیوریج کا نظام انڈر گراؤنڈ ہوگا جبکہ سو فٹ کشادہ سڑکیں اسی فٹ گلیاں صحت تعلیم جدید پارک پردہ باغ بھی تعمیر کیے جائے گے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے انہوں نے  یونیورسٹی کے لیے چار سوکنال اراضی بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ وز یر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح غریب عوام کی حالت زندگی بہتر بناناہے وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کی دیوالیہ حال معیشت کی بحالی پر خصوصی توجہ دی اور ڈیڑھ سال کے قلیل مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا یہ ساری صورتحال ہمیں سابقہ حکمرانوں سے ورثے میں ملے جنہوں نے پاکستان کو تیس ہزار ارب روپے مقروض کردیا اب ان کے قرضوں کے سود کے لیے حکومت کو مزید قرضے لینے پڑے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی عرب،چین متحدہ عرب امارات اور قطر نے پاکستان کی معشیت کو سنبھالا دیا انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کے اب جبکہ پاکستان میں معشیت کی بحالی شروع ہوئی جو اپوزیشن کو ایک انکھ نہیں بہاتی کیونکہ ان کو خطرہ ہے کے عمران خان کی حکومت کے خلاف جو دن رات غلط پروپیگنڈا مہم چلانے کے باوجود اپوزیشن تحریک انصاف کے گرا ف میں کوئی کمی نہ لاسکی اور نہ حکومت کے خلاف سازشیں کامیاب ہوئی اس لیے اپوزیشن کو چاہیے کے حکومت پر ضرور مثبت تنقید کریں پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں عوام کے مسائل پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات شروع کردیے ہے بہت جلد عوام کو واضح تبدیلی نظر ائے گی پرویز خٹک نے اے ایس سی ہاؤسنگ کالونی نمبر 2کو نوشہرہ کے لیے بہتر منصوبہ قرار دیا انہوں نے نوشہرہ کینٹ اے ایس سی کالونی کے مابین انڈ رپاس کی تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کے بہت جلد اس پر کام شروع کیا جائے گا پرویز خٹک نے اے ایس سی کالونی میں زمین کی فراہمی کی صورت میں یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مانکی شریف اور اے ایس سی کالونی کو موٹروے سے منسلک کرنے کے لیے اس کا سرویے کرانے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کو اتنظامیہ کی جانب سے سیونر بھی پیش کیا گیا  

Comments are closed.