Khabardar E-News

f3 سی پیک بلوچستان کو خو شحالی اور پائیدارترقی سے ہمکنار کر یگا ‘ گور نر بلوچستان

78

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائینا پاکستان اقصادی راہداری پورے خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے سی پیک پر انی شاہراہ رشیم پر جدید بنیادی ڈھا نچے کی تعمیر وتو سیع کرکے سینٹرل اشیاء ،یورپ ،افریقہ اور دیگر ممالک کو منسلک کیا جا سکتا ہے ۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سی پیک بلوچستان اور یہاں کے عوام کو خو شحالی اور پائیدارترقی سے ہمکنار کر یگاکیو نکہ پورا خطہ سی پیک کے تنا ظر میں ہی جلد بین الا قوامی توجہ کامرکز بن جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر کوئٹہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ مینجمنٹ NIM)) کے زیر تربیت آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کی جن کی قیادت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ بلوچستان کے ڈائریکٹرجنرل سعد خان کررہے تھے ۔زیر تربیت آفیسران نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ،امن وامان کی صورتحال ۔خطے میں رونما ہونے والی معاشی وتجارتی تبدیلیوں اور صوبے میں سیاحت کے فروٖغ کے حوالے سے کئی سوالات کئے جن کا گورنر بلوچستان نے تفصیلی جوابات دئیے ۔ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ بلوچستان جغررفیہ اورقدرتی مظاہر کے حوالے سے منفرد حیثیت کا حامل صوبہ کے با شند ے کسی بھی اعتبار وسے پسما ندہ نہیں ہیں ۔ضرورت اسی امرکی ہے کہ ان کو ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملک وقوم کی ترقی وخو شحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔گورنر نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں ہمیں جدید مہا رتوں کے فروغ پر بھر پور توجہ مرکو زکرنی ہوگی ۔آخر میں گورنر بلوچستان اور ڈی جی انم NIM)) کے درمیان یادگار ی شیلڈ ز کا تبادلہ ہو ا۔

Comments are closed.