Khabardar E-News

بلوچستان کے لوگوں کو سیاست سیکھانے کی ضرورت نہیں ہے – سردار اخترمینگل

133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات (خبردار نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے

کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) کی سیاست کا محور بلوچستان اور بلوچستان میں بسنے والے

اقوام کی ترقی خوشحالی اور نگ وناموس کی حفاظت ہے۔

انکے مطابق سونے اور چاندی کے زخیرے ریکوڈک میں بلوچستان کو 50فیصد حصہ سے کم کوئی معاہدہ

قابل قبول نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے فنذ سے 66کروڑ38لاکھ روپے کی لاگت سے کپوتو میں بننے والی گریڈ

اسٹیشن کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گریڈ اسٹیشن ہمارے فنڈ سے منظور ہوٸی مگر کچھ سیاسی یتیم اپنے نام کی تختی لگانے کی

ناکام کوشش کررہے ہیں۔

بلوچستان کے لوگوں کو سیاست سیکھانے کی ضرورت نہیں ہے – سردار اخترمینگل

چاغی میں سونے اور چاندی کے زخائر کا زکرکرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے اگر بلوچستان کو

50 فیصن نہیں دیاجاتا تو بی این پی کسی بھی صورت میں معاہدہ کا حصہ نہیں بنے گی۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام سے ملک مزید تباہی کی طرف جاۓ گا

صدارتی نظام کے زریعہ وردی یابغیر وردی کے مارشلا کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انکے مطابق بی این پی کو اقتدارسے زیادہ بلوچستان کے عوام کی عزت اور نگ وناموس عزیز ہےاور کوئی

ہمیں سیاست سکھانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بلوچستان کے عوام کو سیاست اپنے بزرگوں سے وراثت میں

ملی ہے جس کا حفاظت وہ خوب جانتے ہیں ۔

تقریب سے بی این پی سینٕر ناٸب صدر پرنس موسی جان احمدزٸی مرکزٸی رہنما ٹکری شفقت لانگو ضلعی

صدر میرقادربخش مینگل و دیگر بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکراٹیک موومنٹ کی ایک اہم سیاسی جماعت ہے

جس نے ہمشہ حکمران جماعت کی غلط پالیسوں کی مخالفت کی ہے

1 Comment
  1. […] ( خبردار نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعلی خیبرپشتونخوا […]

Comments are closed.