Khabardar E-News

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی ، جعلی لوکل ڈومیسائل سرٹیفیکٹ سے متعلرق قراردامنظو

236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے اجراسے متعلق قرارداد بھاری اکثریت سے منظورکی ، ڈپٹی اسپیکر نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جانچ پڑتال کی ہدایت جاری کرتے ہوے اب تک منسوخ ہونیوالے لوکل ڈومیسائل سے متعلق رپورٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام کو ڈپٹی اسپیکر سرداربابر موسیٰ خیل کی صدارت میں ہوا – اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن زابد ریکی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے
اس عمل سے صوبے کے نوجوان تعلیم یافتہ طبقے کی حق تلفی ہورہی ہے۔ملک کے دیگر صوبوں کے افراد بلوچستان کے ڈومسائل پر نہ صرف وفاقی ملازمت حاصل کر رہے ہیں بلکہ میڈیکل کی نشستوں پر بھی صوبے کے کوٹے پر نشست حاصل کررہے ہیں ،ہائیکورٹ کی جانب سے اس پر پابندی کے باوجود یہ مسئلہ تھم نہ سکا،

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی ، جعلی لوکل ڈومیسائل سرٹیفیکٹ سے متعلرق قراردامنظو

مشیر داخلہ میر ضیا لانگو نے ایوان کوبتایا کہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع سے جاری جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹس کے اجراسے متعلق کام کررہی ہے،
ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جانچ پڑتال کی ہدایت اور منسوخ ہونیوالے لوکل ڈومیسائل سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،
بعد میں قراردادکو ایوان نے بھاری اکثریت سے منظورکرلیا گیا ۔
اجلاس میں پاکستان میڈ یکل کمیشن ( پی ایم سی ) کی جانب سے صوبے کے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کرنےکے فیصلے کو غلط قرار دیدیاگیا
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی اختر حسین نے کہا کہ محکمہ صحت کالجز کے رجسٹریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت اور پی ایم سی سے بات کرے۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے بلوچستان حکومت کو میڈیکل کالجز کے رجسٹریشن سے متعلق پی ایم سی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوے میڈیکل کالجز کے حوالے رابطہ اور بحالی کے حوالے سے ہونیوالے اقدامات سے متعلق اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنےکی رولنگ دی
بعد میں اسمبلی کا اجلاس 24جنوری تک ملتوی کردیا گیا ۔

1 Comment
  1. […] رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سائنس وٹیکنالوجی مبین خان […]

Comments are closed.