Khabardar E-News

کوئٹہ ایران بین الاقوامی شاہراہ پرحادثہ ، 2خواتین سمیت 4 افراد جان بحق

151

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

دالبندین ( نامہ نگار ) / کوئٹہ اور تفتان کے درمیان ایران کو ملانے والی بین القوامی شاہراہ پر ہکمچ اسماعیلی

لانڈھی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان بحق ایک زخمی ہوا ہے

حادثہ ایران سے آنے والے ٹرالراور ڈاٹسن پک آپ کے درمیاں جمہ کی صج اس وقت ہوا

جب ڈاٹسن پک اپ نوکنڈی کی جانب جارہی تھی

کہ مخالف سمیت سے آنے والے ٹرالر نے ٹکرمار دی

کہی گھنٹوں کی جد وجہد کے بعد ڈاٹسن پک اپ میں موجود افراد کی لاشیں

نکا ل کر دالبندین کے ہسپتال پہنچائی گئی

جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق افراد میں دو خواتین ایک مرد اور ایک سات سالہ بچہ بھی

شامل ہے

کوئٹہ ایران بین الاقوامی شاہراہ پرحادثہ ، 2خواتین سمیت 4 افراد جان بحق

واقعہ پک اپ اور ٹرالر کے مابین تصادم کی وجہ سے پیش آیا

پک اپ ٹرالر کے نیچے أکر دب کر پھنس چکاتھا جان بحق افراد پک اپ میں پھنس چکے تھے

جان بحق افراد کو کرین اور مشینری کے ذریعے نکالے گئے

واقعہ کے بعد لیویز کی بھاری نفری جاے وقوعہ پر پہنچ گئ

اور مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے

دالبندین سے نامہ نگار کے مطابق ڈاٹسن پک اپ میں ایک ہی خاندان کے لوگ تھی

جو کسی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے

کہ راستے میں اسماعیلی لانڈھی کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا

جس کے باعث چار خواتین اور بچے سمیت چار افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوا ہے

جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی ہے

واضع رہے کہ بلوچستان کے ان قومی شاہراہوں آے روز سڑ ک حادثات معمول بن چکے ہیں

جس میں اب تکہزاروں افراد نہ صرف اپنے جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں

بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں

جوہمیشہ کے لیے معذور ہو کر اپنے گھر اور خاند ان والوں پر بوجھ بن چکے ہیں

بلوچستان کے عوام کی جانب سے ہمیشہ یہ مطالبہ کیا جارہا ہے

کہ صوبے سے گذرنے والی ان قومی اور بین الاقوامی شاہراہوں کو دورویہ کیاجاے

تاکہ حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کا ضیا روکنے کے ساتھ ہی

لوگ ایک جگہ سے دوسرے جگہ تک بلا خوف وخطر سفر کرسکے –

1 Comment
  1. […] بین القوامی شاہراہ پرجمعہ کو اسماعیلی لانڈھی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان بحق ایک زخمی ہوا حادثہ ایران سے آنے […]

Comments are closed.