کوئٹہ ( خبردار ڈیسک ) کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے نئ ایڈوائزری جاری کردی ہے
جس کے تحت کورونا کے پیش نظر انڈور تقریبات میں 3سوجبکہ آوٹ ڈور پانچ سو سے زائد لوگ شریک نہیں ہونگے،
جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق کوئٹہ اور اندرون بلوچستان پبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے،
اس کے علاوہ کوئٹہ سے اندرورن ملک جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں میں ویکسین کارڈ کے ہمراہ 80فیصد افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی،
اور ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں جم خانہ ،سیمنا،پارکس اور مزارات پر ویکسنیٹیٹ افراد کو ہی داخل ہو نے کی
اجازت ہوگی
بلوچستان :کررونا کیسز میں اضافہ ، پابندیاں مذید سخت کرنے کا حکم
محکمہ داخلہ کے مطابق اس اعلامیے کا اطلاق 31جنوری تک ہوگا،
دوسری جانب صوبے میں عالمی وباء کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے
دوران بلوچستان میں وائر س پھیلنے کی شرح6.43فیصدرپورٹ کی گئی،
حکام کے مطابق کوئٹہ میں بیمار ی پھیلنے کی شرح5.33فیصد رپورٹ کی گئی،
جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کا31کیس رپور ٹ ہوئے،
جن میں 24کیسز کوئٹہ جبکہ 07کیس تربت سے رپورٹ
ہوئے،
انہوں نے بتاا کہ صوبے کے 07اضلاع میں لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے،
تاہم صوبے میں اب تک کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد367ہے
اور صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد33ہزار812ہوگئی
حکام کے مطابق صوبہ بھر میں اس سے صحت یاب افراد کی تعداد33ہز287ہوگئی
،گزشتہ روز 551ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 252افراد کے رپورٹ آنا باقی ہے،
اس سلسلے میں حکومت نے ایک بارپھر عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی
اس کے علاوہ جن لوگوں تاحال ویکسن نہیں لگائی ہیں انیہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں اور صحت کے مراکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
تاکہ ایک صحت مند معاشرے کو جنیم دیا جاسکے
Comments are closed.