بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ارباب غلام ایڈوکیٹَ کے مبینہ قتل کی تحقیقات
کے لیے بلوچستان کے سیاسی جماعتوں نے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کردیا
ارباب غلام کا گذشتہ رات کچلاک کے علاقے سے لاش ملی تھی
عوامی نیشنل پارٹی بلوچسان کے زیراہتمام آج ارباب ہاوس کوئٹہ مِیں سیاسی جماعتوں کا ایک اجلاس ہوا جس
میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین نے شرکت کی
اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ارباب غلام ایڈوکیٹ کے مبینہ قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لیے عدالتی کمیشن قائم کی جاے اس بارے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اضغرخان اچکزئی نے خبردار نیوز کو بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے واقعہ سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا یے
ان کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کا کڑ نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے
یاد رہے کہ ارباب غلام کی لاش گذشتہ شام کچلاک کے علاقے کلی کتیر کے قریب ایک ویرانے سے ملی تھی
پولیس کے مطابق انکے سرمیں گولی لگی تھی جبکہ اس کے قریب سے ایک پستوٖل بھی برآمد ہواتھا
تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارباب غلام رائیٹ ہنڈر تھے جبکہ گولی بائیں جانب سے لگی ہے
Comments are closed.