کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے 35 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی احسان ظفرکاکہناہےکہ فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کےقریب پیش آئےحادثےمیں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، حادثےمیں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کی ٹکر ہوئی، جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔
Comments are closed.