پشاور ( خبردار نیوز ) ضلع خیبر کے باڑہ پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ،اور دھماکہ میں ایک پولیس
اہلکار شہید اور چار زخمی ہوے ہیں
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر باڑہ بازار تحصیل کمپاؤنڈ جہاں پولیس سٹیشن بھی ہےایک زور دار دھماکہ
ہوا ہے
جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوے ہیں
ریسکیو1122 نے 2 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے 1 شدید زخمی کو ایچ ایم سی علاج کے روانہ کردیا گیا
سی ایم ایچ کے مطابق ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں واقع پولیس سٹیشن کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں
ایک اہلکار شہید اور 6 افراد زخمی ہو گئے ،
زخمیوں کی اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے
بعد میں خیبر،سیکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا
پولیس ترجمان کے مطابق 2 خود کش حملہ آوروں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش کی
جب پولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا،
ترجمان خیبر پولیس کے مطابق بعد خودکش نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا
بتایا گیا کہ ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی ہسپتال جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں،
دھماکے سے عمارت کی چھت گرنے سے 1 شخص نیچے دب گیا،
ریسکیو1122 کے مطابق ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کردی گئی،
Comments are closed.