لاہو ( خبردار اسپورٹس ) چئیرمین پی سی بی کی تعیناتی کے سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں
چیرمین پی سی بی کے لیے مصطفی رمدے اور زکاء اشرف کا نام پیش کیا جاے گا
لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ ممبرز کے لیے دو ناموں کی سمری تیار کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مصطفی رمدے اور ذکاء اشرف کے نام پی سی بی
کے چیرمین شپ تجویز کر دئیے گئے۔
بی او جی کے اجلاس میں ذکاء اشرف کا بطور چئیرمین تقرری کئے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو لیگل نوٹس بھیج دیااور انہوں نے نجم سیٹھی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کو مزید کام کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا
عامر سہل کی جانب سے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 19 جون کو ختم ہوچکی ہے۔
جس کے بعد نجم سیٹھی اور ان کی مینجمنٹ کو اختیار نہیں کے وہ پی سی بی میں کام جاری رکھ سکے۔
Comments are closed.