کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شہری جان بحق
ہوا جس پرلواحقین نے ہزارگنجی رود پر لاش رکھ کر دھرنا شروع کردیا اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو
فوری طور پر گرفتار کیا جاے
پولیس کے مطابق رات گئے کو ئٹہ کے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکل چھیننے
کی کوشش کی گئی اور مزاحمت کرنے پر چوروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص غلام
فاروق جاں بحق ہوگیا
جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
واقعہ پر لواحقین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ٹینٹ لگا کر روڈ بند کرکے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا
ان کے مطابق صوبے کے عوام چوروں کے رحم کرم پر ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے
دوسری جانب مظاہرین سے بات چیت کے لیے علاقہ پولیس ایس ایچ او مجاہد خان جاے وقوعہ پر پینچ گئے
اور بتایا کہ واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔
ایس ایچ او نیو سریاب تھانہ کے مطابق تفتیش کا عمل جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرینگے۔
تاہم لواحقین سے دھرنا ختم کرانے سے متعلق مزاکرات بھی جاری ہیں۔
لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
Comments are closed.