کوئٹہ ( خبردارنیوز ) بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک
پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کو علی
الصبح کچھ نامعلوم دہشت گرد وں نے کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور مارگٹ پہاڑ زرغون کے علاقے میں
سیکورٹی فورسز نے چوکی پر حملہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق ا یک چیک پوسٹ جو حال ہی میں کوئلے کی کانوں کی حفاظت اور علاقے میں کان کے
مالکان سے بھتہ وصولی کو روکنے کے لیے بنائی گئی تھی اس پر حملہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آوروں کو پسپا ہوگئے تاہم
دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ اور ایک مسلح
شخص بھی مارا گیا ہے جبکہ دیگر دہشت گرد پہاڑی علاقے میں رپوش ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ مر ضیا لانگو نے دہشت گردی کے واقعے
کی شدید مذمت کی ہے۔
کوئٹہ میں جاری الگ الگ بیانات میں انہون نے کہا کہ 3 فوجیوں کی شہادت افسوسناک ہے، لیکن صوبے اور
ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے
ساتھ مل کر جنگ لڑ رہی ہے۔
Comments are closed.