Khabardar E-News

یوم علی کےموقع پر 1500 سیکورٹی اہلکار کوئٹہ میں تعینات کرنے کا فیصلہ

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) انسپیکٹرجنرل ( آئی جی ) پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کے زیر صدارت یوم علیؓ

کی مناسبت سے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا  اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جواد ڈوگر ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا

حسن شاہ،اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل ، اے آئی جی آئی ٹی عبدالحئی بلوچ ، ایس ایس پی آپریشن

عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی ٹریفک شیر علی ہزارہ ،ایس پی لیگل حمید دستی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام

اجلاس میں شریک تھے ۔

اجلاس میں آئی جی محسن حسن بٹ نے کہا کہ یوم علی ؓروٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس ،انتظامیہ ، ایف

سی ، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔

انہوں نے تھانوں کی سطح پر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام بہتر کرنے

کی ہدایت دی گئی ۔

یوم علی کےموقع پر 1500 سیکورٹی اہلکار کوئٹہ میں تعینات کرنے کا فیصلہ

آئی جی پولیس کے مطابق یوم علی ؓکے جلوس کی کڑی نگرانی کیلئے نصب سی سی ڈی وی کیمروں کے

ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاے گی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین نے بریفنگ  دیتے ہوے کہا کہ یوم علی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل

کرلئے گئے ہیں۔

باالخصوص جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو سیل کر دیا

جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی  کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر خبردار نیوز کوئٹہ سے غیر رسمی بات چیت کرتےہوے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق

عمرانی نے کہا کہ اکیسوین اور بائیس ویں رمضان المبارک کو کوئٹہ شہر میں جلوس کی نگرانی کے لیے

ہزارہ ٹاون اور شہر کے دیگر علاقوں میں پندرہ سو سے زیادہ پولیس اہکارتعینات رہنگے

اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اور ایف سی کے اہلکار بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہینگے

Comments are closed.