Khabardar E-News

چاغی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جاے – بی این پی مینگل

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے مطالبہ کیا ہے کہ چاغی میں بے گنا افراد پر فائرنگ

میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاے واقعہ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کی جاے تاکہ آئندہ ایسے

واقعات کا سدباب ہوسکے

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے

سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کیا –

اس موقع پر مظایرے کے شرکاء نے ہاتھو ں میں پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھاے رکھے جس پر

چاغی میں پیش آنے والے واقعہ کے خلاف نعرے درج تھے

چاغی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جاے – بی این پی مینگل

واقعہ نوکنڈی کا ایک ڈرائیور حمید اللہ بلوچ جان بحق اور چودہ افراد زٖخمی ہوے تھے

مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے زیادہ ترمقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے بے روزگار

نوجوانوں کو روزگار دینے سے کاقاصر ہے

لیکن جو لوگ خود روزگار کی تلاش کے لیے سرگرداں ہیں انہیں بھی معاف نہیں کیا جاتاہے

انہون نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے خلاف کافی عرصے سے مختلف سازشیں ہور ہی ہیں جسکا مقصد

یہاں کے عوام کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنا ہے

مقررین نے مطالبہاکیا ہے کہ واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا جاے اور واقعہ میں زخمی

ہونے والے افراد کی علاج معالجہ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں

واضع رہے کہ حکومت بلوچستان پہلے ہی نوکنڈی کے واقعہ سے متعلق تحقیقات کے لیے جوائنٹ ایکشن ٹیم بنا

چکی ہے جو پندرہ روز کے اندر مفصل رپورٹ پیش کرے گی اس کے علاوہ زخمیوں کی سرکاری خرچ پر

کراچی میں کرانے کا بھی اعلان کرچکی ہے

اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کو اسمبلی فلور پر ایوان کو یقین دھانی

کرائی تھی کہ اگر حز ب اختلاف کے ارکان جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمعن نہیں ہوے تو وہ بعد میں عدالتی کمیشن بنانے سے بھی گریز نہیں کریں گے

Comments are closed.