Khabardar E-News

ریکوڈیک منصوبے سے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وزیراعلی بزنجو

99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (خبردار ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو

(mr mark Bristow) نے اپنی کمپنی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی

ریکو ڈک معاہدے کے فوری بعد اہمیت کی حامل اس ملاقات میں پارلیمانی سیکریٹری معدنیات مٹھا خان کا کڑ

چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا اور سیکریٹری محکمہ معدنیات بھی موجود تھے

ملاقات میں ریکو ڈک معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق امورپر تفصیلی بات چیت کی گئی بیرک گولڈ کمپنی کے

صدر نے کامیاب معاہدے پر وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

جبکہ دونوں جانب سے معاہدے پر باہمی اعتماد کی فضا میں کامیاب عملدرآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

کیا گیا

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ریکوڈک معاہدے پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش

کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اب پسماندگی احساس محرومی انسرجنسی اور بد امنی کا نہیں بلکہ سرمایہ کاری

اور تعمیر وترقی کا میدان بنے گا

ریکو ڈک پر فیصلے میں دس سال کی تاخیر کا نقصان سرمایہ کاروں اور ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کو

پہنچاتاہم اب اس نقصان کے ازالے کا وقت آ گیا ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان اور ہمارے نوجوانوں کو دنیا بھر سے جوڑے گا بلوچستان

میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور ہم دنیا کے شانہ بشانہ چلیں گے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیڈر شپ کا کام پالیسی دینا اور جرآت مندانہ فیصلے کرنا ہو تا ہے

لیکن اگر لیڈر شپ فیصلے کرنے میں تاخیر کرے

اور نظریں چرائے تو اس کا نقصان آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑتا ہے عوام بھی اپنی لیڈر شپ سے یہی توقع

رکھتے ہیں کو وہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ریکو ڈک معاہدے میں نہ صرف اپنے وسائل کا تحفظ کے لیے آخری حد تک گیے

بلکہ ملک کی تاریخ کا سب سے بہترین معاہدہ کیا

وزیراعلیٰء نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی ٹیم کے مشکور

ہیں جنہوں نے ہماری تلخ باتوں کو برداشت کرتے ہوئے ایک تاریخی ڈیل میں ہماری مدد کی

اس موقع پر بیرک گولڈ کمپنی کے صدر مسٹر مارک برسٹو نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے

تحت پارٹنر شپ کرنے جارہے ہیں

ریکوڈیک منصوبے سے بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا وزیراعلی بزنجو

پارٹنر شپ میں اچھی اور بری صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے

تاہم ہم نے ماضی کے واقعات کو بھلا کر مستقبل  کی جانب سفر کا آغاز کیا ہے جسکے عمدہ نتائیج برآمد

ہونگے

کوہلو: ریکوڈیک خفیہ معاہدے کے خلاف نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

صدر بیرک گولڈ کمپنی نے کہا کہ فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی جس فضا کی ضرورت تھی وہ قائم

ہوچکی ہے جس کے تحت بات چیت کے زریعہ معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے

انہوں نے یقین دلایا کہ ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے مفادات اور یہاں کے نوجوانوں کے روزگار کو

بھرپور تحفظ حاصل رہے گا

بعد ازاں وزیراعلیٰ نے مسٹر مارک برسٹو کو روائتی قالین جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو کمپنی کی جانب سے

تحفہ پیش کیا۔

Comments are closed.