Khabardar E-News

وزیراعظم کا افغانستان کے ساتھ چمن اسپن بولدک سرحد کھولنے کا حکم

217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا کووڈ-19 کی عالمی وبا کے باوجود افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-اسپن بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.