اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کااعلان کردیا۔
پاکستان پوسٹ نے لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔
مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو انکی پنشن گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے، بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔
Comments are closed.