Khabardar E-News

حکومت کا کورونا سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لانے کا اعلان

192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور 60 کروڑ ڈالرکے ایمرجنسی پیکیج کو حتمی شکل دے رہی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے مختص فنڈ پورے ملک کےلیے استعمال ہوگا اور یہ پیکیج مقامی فنڈنگ کے علاوہ ہوگا۔

حماد اظہر نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کی گئی ہے، چین نے 3 لاکھ میڈیکل فیس ماسک بھی فراہم کیے ہیں ساتھ ہی 10 وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان بھی مہیا کیا ہے، جب کہ چین نے مزید وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Comments are closed.