Khabardar E-News

بی ایم سی کے امتحانات متلوی، ایم بی بی ایس کےطلبہ وطالبات پریشان

95

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بولان میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتجانات متلوی کردیے اور نئے تاریخ کا

اعلان بعد میں کیا جاے گا

بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ کے ڈپٹی کنٹرول آف امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں

کہا گیا ہے

کہ یونیورسی کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول اور سال دوئم کے امتحانات ملتوی تاحکم ثانی ملتوی

کیے جاتے ہیں

تاہم امتحانات ملتوی کرنے کی وجوہات کے بارے میں جاری نوٹیفیکیشن میں کوئی زکرنہیں کیا گیا ہے

اس پر یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی جانب سے ملاجلا ردعمل سامنے آیاہے
سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر ایک صارف نے عبداللہ ضمیرنے لکھا ہے کہ ہمارے لئے تو یہ ایک عام سی خبر ھوگی
جسے ہم نے پڑھا اور صرف نظر کردیا
مگر مہینوں سے امتحان کی تیاری کرنے والے ان سٹوڈنٹس پہ کیا بیتی ھوگی وہ میں اور آپ نہیں جانتے
یہ سراسر ایک ظلم ہے اور ستم بالا تو یہ کہ اس ظلم اور ظلم کو انجام دینے والوں کو کوئی کچھ کہہ نہیں سکتا
ایک اور صارف حمید نے لکھا ہے کہ سیاست اور سیاسی مہروں نے اس جبر میں مستقل حصہ داری کا شرف حاصل کیا ہے اور اس سے بڑا ظلم تب ہوتا ہے جب یہی حصہ دار طبقہ آپ کو یہ دلیل دیتا ہے کہ ہماری ناکامی کی اصل وجہ غیر سیاسی محرکات ہیں

Comments are closed.