Khabardar E-News

بلوچستان میں اردومیڈیم اسکولز کے معیارکوبہترکریں گے- وزیراعلی قدوس بزنجو

79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک پالیسی بیان میں اردو میڈیم

اسکولوں کے معیار کی بہتری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کے اردومیڈیم پرائمری اسکولوں

کی بہتری کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی

اور بہتر حکمت عملی کے زریعہ اردو میڈیم سرکاری سکولوں کو انگریزی میڈیم اسکولوں کے برابر لایا جائے

گا

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے شعبہ تعلیم میں اصلاحات اور انقلابی تبدیلیاں ناگزیر

ہیں

گزشتہ ادوار میں بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کی باتیں ہوتی رہیں لیکن موثر پالیسی کا فقدان رہابجٹ کا بڑا حصہ

تعلیم پر خرچ ہوتا ہے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن

نہیں

انہوں نے کہا ہے کہ اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے معیار میں بہت زیادہ فرق ہے ایک ہی معاشرے میں

تعلیمی معیار کے فرق سے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے

بچوں میں اعتماد پیدا کرنے اور انکی شخصیت سازی کی اشد ضرورت ہے

وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو اردومیڈیم اسکولوں کے معیار کی بہتری کے لئے پالیسی سازی کرنیکی ہدایت

کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اردومیڈیم اسکولوں کی کارکردگی میں اضافے کے لئے تمام وسائل بروئے

کار لائے جائیں گے

بلوچستان میں اردومیڈیم اسکولز کے معیارکوبہترکریں گے- وزیراعلی قدوس بزنجو

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی ضروری ہیاور اساتذہ کی ٹریننگ کی

جانب بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ان اقوام ہی نے ترقی کی منازل طے کیں جنکا معیار تعلیم بہتر ہے وزیراعلیٰ نے کہا

ہے کہ آئندہ بجٹ میں اردومیڈیم پرائمری اسکولوں کے معیار کے بہتری کو ترجیح حاصل رہے گی

Comments are closed.