Khabardar E-News

عمر اکمل کی معطلی سے انور علی کی قسمت جاگ اٹھی

185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: آل راؤنڈر انور علی کو معطل کیے گئے عمراکمل کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹرسہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔

بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل 5 میں انورعلی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ انور علی قبل ازیں تمام ایڈیشنزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کردیا ہے۔

Comments are closed.