کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی اسٹار بین کٹنگ بھی بریانی شوق سے کھانے لگے۔
بین کٹنگ ٹیم کے فیملی ماحول سے بہت خوش ہیں، میڈیا سے بات چیت میں کٹنگ نے کہا کہ میں ہوم ایونٹ بگ بیش کھیلنے کے بعد پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلیے آیا ہوں، یہاں کی وکٹیں مختلف ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ حسنین اور نسیم شاہ خاص ٹیلنٹ ہیں، یہ پاکستان کا میرا دوسرا دورہ ہے، مجھے یہاں کھیل کر مزا آتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں لگاتار میچز جیتنا آسان نہیں ہوتا، انھوں نے بریانی کو اپنی پسندیدہ ڈش قرار دیا۔
Comments are closed.