Khabardar E-News

آسٹریلیا میں دورانِ پرواز مسافر بردار طیاروں میں ہولناک تصادم

212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملبورن: آسٹریلیا کی فضا میں دوران پرواز ایک انجن والے دو چھوٹے طیاروں کے تصادم میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہر ملبورن میں جڑواں انجن والے دو طیارے منگلور ایئرپورٹ وکٹوریا سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، تصادم اتنا شدید تھا کہ طیارے کے پرزے ہوا میں بکھر گئے اور دونوں طیارے زمین بوس ہوگئے۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مسافروں کے علاوہ طیاروں کے پائلٹس بھی شامل ہیں۔ چاروں افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسر طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

جڑواں انجن والے دونوں طیارے جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے اسکول کی ملکیت ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن نے مذکورہ اسکول کو طیارہ حادثے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed.