ہرنائی :بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی ترجیحات میں امن وامان کی بحالی سرفہرست ہے، اس سلسلے میں حکومت کوشش روز اول سے جاری ہے جوعناصر بلوچستان کے پرامن حالات خراب کرنے میں ملوث ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا دہشت کو خاتمے تک انکے خلاف جنگ جاری رہے گا صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت ، ایف سی ، لیویز، پولیس سمیت تمام سیکورٹی ادارے ایک پیج پرہے بھرپورانداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں عدالت روڈ پر پولیس فورس کے ایک سپاہی نے خود کش حملہ آوار کو اپنے ہدف کی جانب سے بڑھنے رکر اپنا جان قربان کرکے سینکڑوں جانوں کو بچالیا ہے اپوزیشن کو صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کاساتھ دینا چاہے دہشت ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب نے متحدہ ہوکر مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کوئٹہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جو بے گناہ معصوم انسانوں کو نشانہ بناکر انہیں بے دوری سے شہید کردیئے ہیں دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے نہ ہی یہ انسان کہلانے کے لائق ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز عدالت روڈ کوئٹہ میں خودکش دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہم سب نے ملکر کرنا ہے صوبائی حکومت امن وامان کے قیام کیلئے بھرپور اور سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی، پولیس، لیویز سمیت قانون نافذ کرنیوالوں کی قربانیوں ناقابل فراموش ہے ایف سی ، پولیس ، لیویز سمیت دیگر سیکورٹی فورسز اپنے جانوں کی قربانیاں دے کر صوبے میں بحالی امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں عدالت روڈ پر خود کش حملہ آوار کو رکوانے والے پولیس کے جان بازسپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ عدالت روڈ خود کش دھماکہ ایک دلخراش واقعہ تھا جس میں کئی قیمتی جانے ضیاع ہوگئی اگر خدانخواستہ خود کش حملہ آوار اپنے ہدف تک پہنچتے تو سینکڑوں افراد کو نشانہ بنا سکتے کیونکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک جماعت کی ریلی ومظاہرہ تھا جہاں لوگوں کی کثیرتعداد موجود تھی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ عدالت روڈ خود حملے سے ہونے والے جانے ومالی نقصان سے صوبے کے تمام عوام غمزادہ ہے انہوں نے کہاکہ بھارت، راہ و قو بیرو نی قوتیں پاکستان خصوصاََ بلوچستان میں دہشت گردی اور بم دھماکوں سے افراتفری اور فتنہ فساد برپا کرنا چاہتی ہیں جس میں بے گناہ اور معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ عدالت روڈ خود کش بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میںصوبائی حکومت اور پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولتیں فراہم کررہی ہیں اور شدید زخمی کو ایئر ایبولنس کے زریعے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔
Comments are closed.