صوبائی حکومت تمام اضلاع میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات اٹھائے گی:سردار یار محمد رند
کوئٹہ :صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں نظام تعلیم کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کیلیے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ تعلیمی شعبے کی ترقی اور جدید علوم سے صوبے کے طلباء و طالبات کو استفادہ کرانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ صوبائی حکومت تمام اضلاع میں مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے پہلے سے بہتر اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین یونین کے پاکستان میں سربراہ سے ملاقات کے دوران کیا ہوئے۔ ملاقات میں سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن غلام علی بلوچ ، صوبائی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ہاشم غلزئی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان میں تعلیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپین یونین کے سربراہ کو صوبائی وزیر اور دونوں سیکرٹریوں نے صوبے میں تعلیمی صورتحال،درپیش مسائل اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر یورپین یونین کے پاکستان میں سربراہ سردار یارمحمد رند کو ای یو کی جانب سے مستقبل میں صوبے اور ملک میں مجوزہ تعلیمی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای یو ملک اور خصوصا بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔ اس سے بھی صوبے میں تعلیمی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں آئندہ بھی یورپین یونین تعلیمی ترقی کے مشن میں بلوچستان کا ہاتھ بٹھاتی رہے گی۔ صوبائی وزیر نے یورپین یونین کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ای یو مستقبل میں بھی صوبے میں نظام تعلیم میں بہتری اور صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار رند نے کہا کہ یورپین یونین سمیت تمام ڈونر ایجنسیوں کا تعلیم کیلئے مختص فنڈز کے درست استعمال کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی تاکہ یہ رقوم مستحق اور غریب طلباء و طالبات کے تعلیمی اور دیگر تعلیمی ضروریات کیلئے استعمال کی جاسکے۔
Comments are closed.