سبی :صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ سبی کا تاریخی میلہ مویشاں واسپاں نہ صرف ہماری معیشت میں اہم مقام رکھتا ہے بلکہ پچھلے سوسال سے زائد متواتر ثقافت تاریخ وتمندن کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے میلہ موشیوں کے حوالے سے یہ کہنا بجا ہوگا کی صوبہ کی 80فیصد آ باد ی کا انحصار گلہ بانی اور مال مویشی پالنے سے ہے سبی میلہ عوام الناس کیلئے خوشیوں کا پیغام سماجی معاشی سرگرمیوں کا زریعہ بھی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سالانہ سبی میلے کی افتتاحی تقریبات میں سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان،اور دیگر صوبائی وزیر و مشیر سمیت ایف سی پولیس و ضلعی آفیسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ و ماحولیات مٹھا خان کاکڑنے کہا کہ سبی میں مویشوں کی خرید وفروخت کی منڈی کا انعقاد زمانہ قدیم سے ہوتا آرہا ہے موجودہ صورت میں میلہ کی ابتدائ� چاکر اعظم رند نے 16ویں صدی کے آخری دہائی میں سبی شاہی جرگہ کے انعقاد سے کی اور اس میلے کو ایک باقاعدہ لباس سیاسی سماجی و اقتصادی روپ دیا سبی میلہ نہ صرف ہمارے معاشرتی چہرے کا عکاس ہے بلکہ ملک بھر کے محنت کشوں مویشی بانوں کاروباری حضرات کیلئے ایک خوش کن جشن کی حیثیت رکھتا ہے جن میں ہزاروں مویشیوں کی خرید وفروخت اور کاروبار ہوتا ہے سبی میلہ عوام الناس کیلئے کوشیوں اور امن و پیار کا پیغام سماجی سیاسی معاشی سرگرمیوں کا پیغام بھی لاتے ہیں جو پاکستانی قوم کی قدیم ترین روایات کا تسلسل بھی ہے سبی میلے میںمیویشوں کی منڈی ملک کی سب سے بڑی منڈی ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں جانوروں کی خرید وفروخت کی جاتی ہیں ہم زندہ قوم ہیں زندہ قومیں اپنے تہوار کو دھوم دھام جوش وخروش سے مناتے ہیں سبی گرم موسم کے بعد دوسری اہم تقریب سے پہچان ہے علاقہ کی اکثریت گلہ بانی اور زراعت سے وابستہ ہیں جبکہ دوردراز علاقوں میں بازش سے لوگ فصلیں کاشت کرتے ہیں طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت سے امید کی شمع روشن ہوئی بھاگ ناڑی بیل سبی کا مشہور جانور ہے جو اپنی وزن اور گوشت کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے جو زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ہے 1979میں بیف سینٹر س بی نے اس نسل کو منظر عام پر لائی 2015میں آسٹریلیا میں ناڑی ماسٹر کو رجسٹرڈ کیا گیا بلوچستان میں اعلیٰ اقسام کے جانور جس میں مچھلی مگر مچھ تیتر پائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان بلوچستان کی ترقی خوشحالی کے لئے جو کام کررہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں سبی میلے میں شریک مہمان گرامی چونکہ فروند خاک بلوچستان ہیں اور علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس تاریخی موقع پر علاقہ کے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے پر امید ہیں اپنی جانب سے اور اہلیان سبی کی جانب سے آپ کی اور تمام مہمانوں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ سبی میلے کی خوش کن اور کامیاب افتتاح پر تمام منتظمین جو کہ میرے دست بازو ہیں خصوصا محکمہ لائیواسٹاک ایف سی پاک آرمی انتظامیہ آفیسران کا بھی انتہائی مشکور ہوں جن کی شب وروز محنت سے میلہ کامیابی اور عزت افزائی کا موجب بنا۔
Comments are closed.