Khabardar E-News

وادی کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

118

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئٹہ  :وادی کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلو چستان کے سرد علاقوں زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی،رود ملازئی اور خانوزئی میں ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ، وادی زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت ایک جبکہ قلات میں4 ڈگری سینٹی گریڈ،ژوب میں کم سے کم رجہ حرارت 8جبکہ خضدار ، نوکنڈی اور دالبندین میں 9ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی اور گوادر میں درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ ، پنجگور اور سبی میں 12، پسنی میں 18 جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی وادی کوئٹہ میں ہوا میں نمی 26فیصد،تربت میں 5، گوادر میں33، جیونی میں27، قلات میں23 ، نوکنڈی میں17جبکہ سبی میں 53فیصد رہی محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔

Comments are closed.