کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف نام کی کوئٹہ نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے لوگ حقیقتاً اس ٹیم سے بہت پیار کرتے ہیں :ندیم عمر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ جس کی کوئی ٹیم نہیں، اس کی ٹیم کوئٹہ ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف نام کی کوئٹہ نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے لوگ حقیقتاً اس ٹیم سے بہت پیار کرتے ہیں۔ گذشتہ سال جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل جیت کر کوئٹہ گئی تو وہاں اس کا زبردست استقبال ہوا تھا۔ اس بار وہ کوئٹہ کے شائقین کے لیے بگٹی سٹیڈیم میں ایک میچ کھیلنا چاہتے تھے لیکن موسم نے اجازت نہیں دی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اپنا ہوم گرانڈ نہیں ہے لیکن درحقیقت 22 کروڑ عوام میں اس کا ہوم گرانڈ موجود ہے۔ یہ ٹیم ان کے دلوں میں بستی ہے اور وہ سب یہی کہتے ہیں کہ جس کی کوئی ٹیم نہیں اس کی ٹیم کوئٹہ ہے۔ یہ ٹیم ایک ہو کر کھیلتی رہی ہے جس کی وجہ سے نتائج بھی اچھے رہے ہیں۔ جب آپ اچھی برانڈ کی کرکٹ کھیلتے ہیں اور جذبے سے کھیلتے ہیں تو آپ سب کے دلوں میں گھر کر جائیں گے۔ اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بہت زیادہ پر امید ہیں کہ یہ ٹیم متوازن ہے اور اپنے اعزاز کا دفاع کر سکتی ہے لیکن اس کے لیے تمام کھلاڑیوں کو بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ گذشتہ سال کی ٹیم کو برقرار رکھنا چاہتے تھے لیکن چونکہ ان کے چند کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی تھی لہذا وہ پی ایس ایل کی کیٹیگریز میں اوپر چلے گئے جس کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا پڑا جس کا انھیں افسوس ہے تاہم ان کی جگہ جو دوسرے کھلاڑی آئے ہیں وہ بہت اچھے ہیں۔سرفراز احمد پاکستانی ٹیم میں اپنی واپسی کے بارے میں کہتے ہیں کہ فی الحال ان کی توجہ اس پی ایس ایل پر ہے۔ اس میں ان کی اور ٹیم کی غیرمعمولی کارکردگی یقینا ان کی پاکستانی ٹیم میں واپسی میں مدد دے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان ہیں جو اپنے دور کے بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین تھے۔ وہ کچھ عرصہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے۔ہ دیگر کوچز سے براہ راست مقابلے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ہم جو مقابلہ کرا رہے ہیں وہ کھلاڑیوں کے درمیان کرا رہے ہیں اور اسی میں رہ کر کوشش کرتے ہیں کہ اپنی رائے اور تجربہ اس طرح کھلاڑیوں کو دیا جائے کہ ان کے پاس کھیل اور مقابلے کے بارے میں مکمل معلومات ہوں۔معین خان کہتے ہیں کہ کسی بھی کوچ کے لیے سب سے اہم بات یہی ہوتی ہے کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو صحیح سمت میں لے کر جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہر کھلاڑی اپنی اہلیت پر ٹیم میں شامل ہوا ہے۔
Comments are closed.