Khabardar E-News

رواں سال پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنیوالے ممالک میں چین سہر فہرست

233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنیوالے ممالک میں چین سہر فہرست جبکہ ناروے دوسرے اور مالٹا تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ئ�  کے دوران چین کی جانب سے 532.8 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چین نے پاکستان میں 282.6 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانے والی چینی ایف ڈی آئی میں 250.2 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال کے دوران ناروے نے پاکستان میں 288.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ناروے کی جانب سے پاکستان مین صرف 3.9 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ناروے کی سرمایہ کاری میں 284.6 ملین ڈالرز کا نمایاں اضافہ ہواہے اور اس طرح مالٹا کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 81.6 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 129.6 ملین ڈالر تک بڑھ گیا

Comments are closed.