کراچی : آل سٹی تاجر اتحاد (رجسٹرڈ ) کے صدر حما پونا والا نے کہا ہے کہ کراچی کی پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت رنگ لائی ہے ان کی انتھک محنت کے نتیجے کراچی والوں کے لیئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل کرائم ریٹ ادارے تمیو کی کرنٹ رپورٹ کے مطابق کراچی دنیا کے 386شہروں میں سے کرائم انڈیکس ریٹنگ میں 88 سے 93 نمبر پر آگیا ہے۔نمبیوں کی عالمی درجہ بندی کے مطابق کراچی میں جرائم میں کمی آئی ہے ۔ جب کہ رواں سال میں88 نمبر پے تھا۔2014ء میںچھٹے نمبر پر موجود شہر 2019ء میں کراچی کرائم میں61 سے 71 نمبر پے تھا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہاکہ کرائم انڈیکس کے حوالے سے عالمی درجہ بندی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغازپر جنوری میں کراچی 88نمبر پر تھا جبکہ اس مہینے فروری میں 93نمبر پر آچکا ہے لہٰذا کراچی میں جرائم کی جو صورتحال ہے اس میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے ۔انٹرنیشنل کرائم ریٹ انڈیکس کے حوالے جو عالمی درجہ بندی میں طے کیا گیا ہے اس کے مطابق اس وقت سب سے خراب صورتحال حال 386شہروں میںسے وینزویلا کے شہر کراکس میں ہے ۔ کراکس عالمی درجہ بندی میں 386ویں نمبر پر ہے ۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق شہروں میں پہلے نمبر پر ابو زیبی ہے جہاں اس وقت جرائم کے حوالے سے سب سے بہتر صورتحال ہے ۔اس انڈیکس کے تحت یہ پتہ چلتا ہے کہ جرائم کے اعتبار سے کراچی اس وقت دہلی،امریکہ کی ریاستیں شکاگو، سان فرانسسکو ،میکسی کو اور دیگر 92شہروں سے بہتر ہے ۔
Comments are closed.