Khabardar E-News

انسانی کی خدمت سے انسان کو حقیقی خوشی اور تسکین حاصل ہوتی ہے؛ اسد قیصر

114

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی کے لیے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا اور  انفرادیت کے بجائے اجتماعیت کو اپناتے ہوئے     ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے  ملکر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ قومی سو چ رکھتے ہیں اور قوم کے لیے کچھ کر گزنے کے خواہشمند ہوتے اللہ تعالیٰ اْن کی مدد فرماتا ہے اور اْن کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج کا قیام اْن کا خواب تھا جو آ ج ایک حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ا ور آج اس کالج کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں شرکت کر کہ اْنہیں دلی طور پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار  ضلع  صوابی میں گجو خان میڈیکل  کالج میں تقریب تقسیم اسنادو  انعامات  میں بطور مہمان خصوصی  بدھ کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں میں رکن قومی اسمبلی کیپٹن  (ر) جمیل، عطااللہ خان، فہیم خان فصیح الزمان پرنسپل باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے علاوہ  گجو خان میڈیکل کالج کے استاتذہ ، انتظامیہ سمیت بڑی تعداد میں طلباو طالبات اور  معزین علاقہ نے شرکت کی۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انسانیت کے لیے کام کرنے سے  اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل  ہوتی ہے اور جو لوگ دکھی انسانیت کے لیے کام کرتے ہیں اْن پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے جبکہ کسی کام کو عملی طور پر کرنے کے لیے محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے کام کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ دوسروں کے لیے کام کر کے خوشی محسوس ہوتی ہیاور انسانیت کی خدمت اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔ انہوں  نے اپنے استاتذہ  کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس  مقام پر ہیں یہ انہیں کے استاتذہ کی  محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گجوخان میڈیکل کالج کے قیام میں بہت سے مشکلات پیش آئیں تاہم اللہ تعالیٰ کی  مدد اور اہل علاقہ کے تعاون سے اس کے مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے گجو میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلبااور طالبات کو بھرپور محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ نا صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے فخر کا باعث ہیں اور پوری قوم کو اْن سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے وہ اپنی تمام ترتوجہ اور توانائیاں حصول علم پرمرکوز رکھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے پرنسپل فصیح الزمان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر نے بطور اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی جس کالج کے قیام کا خواب دیکھا تھا وہ آج پورا ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجو خان میڈیکل کالج کا شمار صوبے کے بہترین میڈیکل کالجز میں ہوتا ہے اور رواں سال میڈیکل کالج کے طالب علم نے صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجو میڈیکل کالج بہت جلد گجو خان میڈیکل یونیورسٹی بنے گی۔ بعد ازاں اسپیکر نے گجوخان میڈیکل کالج کے نمایاں پوزیشن  حاصل کرنے والوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے اور گجوخان میڈیکل کمپلیکس میں گرلز ہاسٹل کی عمارت اور شعبہ ایکسرے   کا افتتاح بھی کیا۔  

Comments are closed.