Khabardar E-News

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں69ارب27کروڑ81لاکھ وپے بڑھ گئے

133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدو روزہ مندی کے بعد بدھ کو تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس399.17پوائنٹس کے اضافے سے40574.52پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ65.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں69ارب27کروڑ81لاکھ وپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی منگل کی نسبت56فی صدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں نے مسلسل دو روز تک جاری رہنے والی مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40643پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 40600کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس399.17پوائنٹس کے اضافے سے40574.52پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس198.11پوائنٹس کے اضافے سے18793.12پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 256.74پوائنٹس کے اضافے سے28063.85پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے222کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 94میں کمی اور25میں استحکام رہا  ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیںبڑھنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں69ارب27کروڑ81لاکھ وپے کا اضافہ ہواجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر75کھرب 76ارب51کروڑ64لاکھ روپے ہوگیا۔بدھ کو14کروڑ29لاکھ64ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو منگل کے مقابلے میں5کروڑ13لاکھ 20ہزار شیئرز زائد رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت39.32روپے کے اضافے سے بڑھ کر717.34روپے اورسیپ ہائر فائبرکے حصص30روپے کے اضافے سے 760روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب64.93روپے اور50روپے کی کمی ہوئی جس سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت934.06روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت7300روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرول ،ڈی جی خان سیمنٹ ،میپل لیف ،ٹی آر جی پاکستان ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ایونشن ،پاک پٹرولیم اور فوجی فوڈز کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Comments are closed.