Khabardar E-News

گوادر :پاک آرمی اور چاءینیز منیجمنٹ کا گورنمنٹ پرائمری سکول درابیلہ کو مرمت

15

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر ( خبردار نیوز ) پاک فوج اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی چائنیز مینیجمنٹ کے مشترکہ

تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول درابیلہ کو مرمت کے بعد آج باقاعدہ طور افتتاح کردیا گیا۔

برگیڈیئر فہد منصور اور نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر مسٹر ڈن نے دربیلہ سکول کا

باقاعدہ افتتاح کیا۔
عمارت کی مکمل مرمت اور رنگ کی ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کے لیے جھولے بھی لگائے گئے۔

کلاس روم اور سٹاف روم میں مکمل فرنیچر بھی فراہم کیا گیا۔ مختلف چارٹ اور دیواروں پر ڈرائنگ

بھی بنائی گئی جبکہ استعمال اور پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

تقریب میں اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف کی علاوہ سٹیشنری، سکول بیگ اور

کتابیں تقسیم کی گئیں۔

گوادر:بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری

گورنمنٹ پرائمری سکول درابیلہ کا افتتاح کرنے کے بعد دربیلہ کے طلباء اور عوام میں خوشی کی

لہر دوڑ گئی اور پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی بلند کئے گئے۔

تقریب میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی چائنیز مینیجمنٹ، درابیلہ کی عوام الناس اور طلباء نے

بھرپور شرکت کی۔ دربیلہ کے عوام نے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو

سراہا۔

تقریب کے آخر میں برگیڈیئر فہد منصور نے سکول انتظامیہ کو اس عزم کا بھی یقین دلایا کہ پاک

فوج اور بالخصوص نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ کی چائنیز مینیجمنٹ ہمیشہ آپکے شانہ بشانہ کھڑی

رھےگی۔

Comments are closed.