Khabardar E-News

بارکھان: بارڈر ملڑی پولیس، 10 کروڑمالیت کاہیروین اسمگل ہونے کی کوشش ناکام

108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان ( حیات خان کھتران سے ) کستم بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی ایریا بواٹہ میں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی

محمد اکرام ملک نے بارڈر ملٹری پولیس کے ہمراہ ہیروئن کی بڑی سمگلنگ کی

کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

بلوچستان سے پنجاب جانے والی کار سے دس کلو ہیروئن پکڑ لی ہےجس کی

مالیت دس کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

باڈر ملٹری پولیس کے مطابق لاہور کے رہائشی بین الصوبائی منشیات فروش

سمگلر وسیم اور ملک صدیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بارڈر ملڑی پولیس، 10 کروڑمالیت کاہیروین اسمگل ہونے کی کوشش ناکام

ہیروئن کو کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بھگوان پورہ لاہورسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی
بارکھان کے قبائلی علاقے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی پٹی بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ

کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک نے ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری اور بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری

کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا

دیا ہے۔

بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب جانے والی بلیک کلر ٹیوٹا کرولا کار کے خفیہ خانوں

سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے دو بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں وسیم اور ملک صدیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک نے تھانہ بواٹہ میں ایس ایچ او تھانہ بواٹہ لیاقت عباس

لغاری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں وسیم اور ملک صدیق کا

تعلق لاہور سے ہے۔

ملزمان وسیم اور ملک صدیق بلوچستان کوئٹہ سے دس پیکٹ ہیروئن خرید کر کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر

پنجاب کے شہر لاہور بھگوان پورہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ بواٹہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ان کی سرپرستی کرنے

والوں عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

بارڈر ملٹری پولیس کی ہر طرح کی سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ کاروائی میں حصہ

لینے والی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا

Comments are closed.