کوئٹہ ( خبردارڈیسک ) محکمہ موسمیات نے جمعہ 21 جنوری سے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ، زیارت،
پشین، قلات، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں برفباری، بارش اور گرج چمک کی
پیش گوئی کی گئی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) متعلقہ اضلاع کے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی آفیسران
کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ برف باری اور بارش کی صورت میں کسی بھی ہنگامی
صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
پی ڈی ایم اے نے مذکورہ اضلاع میں 21 سے 23 جنوری تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں متعلقہ عملے، مشینری کی دستیابی کو یقینی
بنائیں۔
کوئٹہ :بلوچستان کے زیادہ ترعلاقوں میں جمعہ سے بارش اور برفباری کا امکان
عوام سے کہا گیا کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر اور پکنک کے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناضر نے کوئٹہ میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے تاکہ کسی بھی
ہنگامی صورتحال سے بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔
اتھارٹی نے لوگوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کے لیے
مخصوص نمبر دیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ PDMA کال سینٹر عوام کی
سہولت کے لیے ہفتے میں 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ حکومت نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، نیشنل
ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی
ہیں۔
گوادر:بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کاریسکیو آپریشن جاری
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اہم شاہراہوں پر تکنیکی عملہ تعینات کریں تاکہ برف باری کے بعد
سڑکوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے تمام ضلعی محکموں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر
دیا ہے۔
جبکہ صوبائی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لوگوں کی امداد کے لیے ضلعی سطح پر کنٹرول روم/ہیلپ
لائنز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے گژشتہ سال سردی کے اس موسم میں لوگوں کو شدید برف باری کی وجہ سے لک پاس، کان مہترزئی،
کوژک پاس، کول پور اور زیارت میں سڑکوں/ہائی ویز کی بدترین ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے کہی دنوں تک پھنسے رہے۔
[…] ( خبردار نیوز) زیارت: کل رات ہونے والی برفباری کے بعد اس وقت زیارت شہر میں تقریباً ایک […]